پاکستان: اصغر علی بھنڈر (ناظم MQI جاپان) کی پاکستان آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے سیکرٹری جنرل محمد اصغر بھنڈر مورخہ 09 دسمبر2013 کو دوماہ کے نجی دورہ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پاکستان پہنچے جہاں ان کے فیملی ممبران کے علاوہ نظامت امور خارجہ کے ذمہ داران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی دائریکٹر صفدر عباس، سیکرٹری محمد وسیم افضل، محمد اعظم اور وسیم جاوید نے لاہورایئر پورٹ پر معزز مہمان اصغر علی بھنڈر کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ محمد وسیم افضل قادری نے انہیں جاپان میں مشن کی گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر مرکز منہاج القرآن اور انتظامیہ کی طرف سے مبارکباد پیش کی اورانہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کی دعوت دی،  جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں گھریلو امور نمٹا کروہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کریں گے۔ بعد ازاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ روانہ ہوگئے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top