چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے عہدیدارن کی معروف صحافی وکالم نگار ایاز امیر سے ملاقات

پاکستان عوامی تحریک چکوال کے ضلعی وفد نے معروف صحافی کالم نگار اور سابق ایم این اے ایاز امیر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں حاجی عبد الغفور شیخ ضلعی امیر تحریک منہا ج القرآن چکوال، ڈاکٹرسہیل جنجوعہ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن چکوال، حاجی مزمل عباس، ضلعی سینیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چکوال، حاجی محمد صابر ناظم ویلفیئر اور ضلعی میڈیا کوآر ڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔ اس مو قع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور انقلاب کی تیاری کے حوالے 2 کروڑ نمازیوں کی اصطلاح کے حوالے سے ڈاکٹر سہیل جنجوعہ چوہدری نے ایاز امیر کو بریف کیا کہ کس طرح اپنا پیغام عوامی سطح تک پہنچا رہے ہیں۔

چوہدری ایاز امیرنے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا فیکٹر سب سے زیادہ اہم ہے جو مزید آگے چل کر اس حکومت کی ساکھ میں ایک ایشو بن سکتا ہے اور عوام سٹرکوں پر آسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے سابقہ ادوار اور دیگر سیاسی جماعتوں کو دیکھا جائے تو ایک سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے اور لوگوں کی مایوسی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اگر پاکستان عوامی تحریک فعال اور مدبرانہ کردار ادا کرتی ہے تو وہ یہ خلا پر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کسی سے نظریاتی اختلاف تو کر سکتے ہیں جب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 23 دسمبر اور 14 جنوری کو لانگ مارچ کیا تو میں نے اس وقت بھی ایشو اور میرٹ پر بات کی تھی اور اب بھی میری ہمدردیاں اور دعائیں پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ان کی کار گردگی کو میرٹ پر پرکھا جائے گا اور جب بھی حق کی بات ہوگی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے جو کہ سچی صحافت کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 23 دسمبر اور 14 جنوری کا لانگ مارچ میں شرکت کی ہے اور تقریبا سارا وقت لانگ مارچ میں رہا ہوں۔ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور خواتین کے ڈسپلن سے بہت مثاثر ہوا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے 29 دسمبر کو لاہور اور 5 جنوری کو راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف ہونے والی ریلیوں کی دعوت دی جسے چوہدری ایاز امیر نے صحافی اور تجزیہ کار کے طور پر شرکت کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر حاجی عبد الغفور شیخ نے ڈاکٹر طاہر القادری کی کتب کا تحفہ چوہدری ایاز امیر کو دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top