29 دسمبر کو لاہور سے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر دھرنوں کا نہیں ریلیوں کا آغاز ہو گا۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک

ریلیوں میں ڈاکٹر طاہر القادری شرکت نہیں کریں گے
خوفزدہ حکومت کا یہ پراپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے کہ وہ 29 دسمبر کو لاہور میں دھرنے میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں
ریلیاں عوامی احتجاج ہے اس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن اور عوام الناس شرکت کریں۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ریلیوں کے اعلان سے بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور مرکزی وزارت اطلاعات سرکاری خزانے سے اربوں روپے خرچ کر کے خریدے ہوئے قلموں اور زبانوں کے ذریعے اس عوامی احتجاج کو منفی رنگ دے رہی ہے۔ 29 دسمبر کو لاہور سے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر دھرنوں کا نہیں ریلیوں کا آغاز ہو گا اور ان میں ڈاکٹر طاہر القادری شرکت نہیں کریں گے۔ پسے ہوئے عوامی طبقات میں ڈاکٹر طاہر القادری کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت کا یہ پراپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے کہ وہ 29 دسمبر کو لاہور میں دھرنے میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔ لاہور میں 29 دسمبر اور 5 جنوری کو راولپنڈی میں دھرنا نہیں ریلیاں ہونگی اور اس میں عوام الناس کی بڑی تعدا د شرکت کر کے اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرے گی۔ خریدے ہوئے لوگوں کے ذریعے یہ جھوٹ بھی بولا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک مرتبہ پھر سردی میں دھرنا دینے کیلئے آ رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ریلیاں عوامی احتجاج ہے اس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن اور عوام الناس شرکت کریں۔ انقلاب کیلئے کال مناسب وقت پر دی جائے گی۔ جماعت انقلاب کی امامت کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری سوھنی دھرتی پر ضرور آئیں گے اور پھر پلٹ کر نہیں جائیں گے۔ ان کا جینا مرنا پاکستان اور اسکے دکھی عوام کیلئے ہے۔ وزیر اطلاعات اربوں روپے کے سرکاری فنڈ استعمال کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی بصیرت افروز قیادت نے عوام میں جو قومی شعور بیدار کر دیا ہے وہ ملک میں سبز انقلاب پر منتج ہوگا۔ میڈیا ریاست کا چو تھا ستون ہے اور ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کا دور لانے میں اسکا کلیدی کردار ہوگا۔ انقلاب کی خوشبو کو سلاخوں سے قید نہیں کیا جا سکے گا۔ وہ وقت آنیوالا ہے جب پاکستان میں عوام کی حکومت قائم ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top