علامہ ناصر عباس کا قتل ٹارگٹ کلنگ کی بدترین کارروائی ہے اس کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

حکومت عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصر عباس کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ کی بدترین کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومتی رٹ کا کہیں وجود نظر نہیں آتا۔ حکومت عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، لا قانونیت، انتہا پسندی اور فرقہ واریت موجودہ کرپٹ استحصالی نظام کا شاخسانہ ہے اس کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر طبقے کی ترجیحات میں سرفہرست لوٹ مار ہے امن و امان کی بحالی ترجیحات کی لسٹ میں شامل ہی نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ ناصر عباس کے لواحقین اور کار کنوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے قانونی تقاضوں کو پور ا کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top