حیدر آباد: امیر تحریک منہاج القرآن سندھ کے چچا جان کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کے ڈویژنل ناظم شہزاد قریشی، ڈسٹرکٹ حیدر آباد کے امیر یونس القادری، پاکستان عوامی تحریک حیدر آباد کے صدر خالد راجپوت، سٹی کے جنرل سیکرٹری نایاب انصاری، تحصیل ماتلی کے صدر جناب حافظ کاشف اور جملہ فورمز کے عہدیداران نے مخدوم ندیم ہاشمی امیر تحریک سندھ کے چچا مخدوم فقیر محمد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مشترکہ طور پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر حیدر آباد میں فاتحہ خوانی کی۔

مخدوم ندیم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عہدیداران نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین  کے لئےصبر کی دعا کی اور مخدوم ندیم سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top