سپین: منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی 16 ویں کلاس 20 دسمبر کو شروع ہو گی

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کلاس کا آغاز 20 دسمبر بروز جمعہ کی رات 9 بجے کیا جائے گا،جس میں داخل ہونے کے خواہش مند طلباء کا داخلہ بھی اُسی وقت کیا جائے گا۔کلاس میں داخل ہونے والے امیدواروں کی تعداد 30 سے زائد ہونے کی صورت میں حسب سابق داخلہ بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے اکتوبر 2009ء سے پاکستانی کمیونٹی کو سپانش زبان سکھانے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر کلاسز آغاز کیا گیا جس کی 15 کلاسیں کامیابی سے مکمل ہو چکی ہیں، باقی سکولوں اور کلاسوں کی نسبت منہاج القرآن بارسلونا کی اس کلاس کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ یہاں اردو زبان کے ذریعے سپانش سکھائی جاتی ہے،منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نویداحمد اندلسی کلاس میں اپنی تدریسی خدمات فراہم کرتے ہیں اور سرکاری سطح پر منظور شدہ نصاب استعمال کیا جاتا ہے،یہ کلاس اس حوالے سے بھی انفرادیت کی حامل ہے کہ یہاں اوقات کار کا انتخاب مقامی پاکستانی کمیونٹی کے کام کاج کے ٹائم ٹیبل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے اور اس طرح یہ کلاس رات 9 بجے سے 11 بجے ہوتی ہے،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس کلاس میں تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے تاہم کلاس میں استعمال کی جانے والی کتابیں طلباء کو خود خریدنی پڑتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top