جاپان: منہاج القرآن مرکز پررویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

مورخہ: 07 اگست 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی جامع مسجد المصطفیٰ ابارکی کین باندوشی میں07 اگست 2013 کو رویت ہلال کمیٹی جاپان کا اجلاس ہوا، جس میں پروفیسر سلیم الرحمن (چیئرمین رویت ہلال کمیٹی) کے ہمراہ جاپان بھر کی مذہبی وسماجی تنظیمات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر سلیم الرحمٰن نے رویت ہلال کے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔

جاپان میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہ ملنے پر اہل جاپان نے قریبی اسلامی ملک ملائیشیا کے مطابق عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن کے عالمی نمائندے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔منہاج القرآن کے اس مرکز پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ہر وقت آنے کی اجازت ہے یہ اہل اسلام اور اہل جاپان کے لئے ہے۔

چودھری شاہد رضا (پاک جاپان نیوز ) نے دنیا بھر میں یہ پروگرام لائیو کاسٹ کی۔ محمد انعام الحق (صدر MQI جاپان) نے جملہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top