لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی ہیپی کرسمس کے پروگرام میں شرکت

انٹرنیشنل گاسپل مشن اور سیون سٹار ٹی وی کے زیراہتمام لاہور میں ہیپی کرسمس کے پروگرام میں چیئرمین ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا اور رابرٹ فدا کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر رہنماؤں میں ڈاکٹر جیمز چنن (ڈائریکٹر پیس سنٹر)، علامہ عبدالخبیر آزاد(خطیب بادشاہی مسجد لاہور)، علامہ زبیر احمد ظہیر(ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان)، ہندو رہنما پنڈت بھگت لال (بالمیک مندر نیلا گنبد لاہور)، یوئیل بھٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں بچوں نےامن کے گیت گائے اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے۔ تمام مہمانوں نے پیپی کرسمس کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سب سے پہلے پاکستان اور پوری دنیا میں بسنے والے مسیحوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے سیدنا عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام Prince of Peace and Love نے عالم انسانیت کو محبت اور پیار کا درس دیا۔ آج منہاج القرآن انٹرفیتھ بھی پوری دنیا میں پیغمبر اسلام جو کہ تمام کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں ان کے عالمی پیغام امن ومحبت اور بین المذاہب رواداری کو شیخ الاسلام کی قیادت میں حقیقی معنوں میں فروغ دے رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top