ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر 29 دسمبر کو لاہور میں تاریخ ساز عوامی احتجاج ہوگا۔ بشارت عزیز جسپال

مزدور، کسان، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے بھر پور شرکت کے لیے عوامی تحریک سے رابطے کیے ہیں
پچھلی حکومت کے کھپے اور موجودہ حکومت کے ٹھپے کی حکومت نے ملک کو معاشی، نظریاتی اور جغرافیائی طور پر تباہ کردیا

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کال پر 29 دسمبر کو لاہور میں تاریخ ساز عوامی احتجاج ہوگا۔ بدترین مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی اور کرپشن سے تنگ لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تنظیمات کو ہدایات اور اہداف جاری کردیے۔ مزدور، کسان، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے بھر پور شرکت کے لیے عوامی تحریک سے رابطے کیے ہیں۔ حکمرانوں کی پالیسیاں ملک دشمن اور عوام کش ہیں۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود اشیاء خودرونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب بشارت عزیز جسپال نے پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ غلام فرید، چودھری افضل گجر، ساجد بھٹی، جواد حامد اور عبد الحفیظ چوہدری بھی موجود تھے۔

بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ ایک طرف بے بس اور مجبور افراد اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے جرائم کررہے ہیں، دوسری جانب ظالم حکمران اپنی عیاشیوں پر قومی دولت کو بے دریغ خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے کھپے اور موجودہ حکومت کے ٹھپے کی حکومت نے ملک کو معاشی، نظریاتی اور جغرافیائی طور پر تباہ کردیا ہے۔ دھاندلی پر مبنی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی کرپٹ حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن سے پہلے جن خدشات کا اظہار کیا تھا اب ہر فرد اس کو تسلیم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کا کوئی پروگرام نہیں ان کا ایجنڈا ملکی وسائل کو لوٹ کر بیرون ممالک اپنی تجوریا ں بھرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top