منہاج القرآن کراچی کے رہنما جاوید پی پی کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار افسوس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے رہنما اور دیرینہ ساتھی جاوید پی پی کی اچانک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے اور انکے انتقال سے تحریک منہاج القرآن ایک مخلص رہنماسے محروم ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ جاوید پی پی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، قاضی فیض الاسلام اور عبد الحفیظ چوہدری نے مرحوم کی وفات کو ان کی فیملی اور تحریک منہاج القرآن کیلئے ایک عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top