پاکپتن شریف: ٹریننگ کیمپ برائے مصطفوی کارکنان تحصیل عارف والہ

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیر اہتمام تحصیل عارفوالہ میں مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ٹریننگ کیلئے علامہ عبدالطیف مدنی کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈویژن و امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری خصوصی طور پر عارفوالہ تشریف لائے۔ اس موقع پر کوآرڈنیٹر ویمن لیگ محمد جاوید عوامی، تحصیل عارفوالہ کے صدر رشید رضا، تحصیل ناظم عارفوالہ قمر شہزاد وتحصیل کے تمام عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر کے مرد وخواتین ورکرز نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد امیر تحریک ابو داؤد شاہ بخاری نے ٹریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور شرکاء کو ڈاکومنٹری "انقلابی ساتھیو بڑھتے چلو" دکھائی گئی۔

ابتدائی بریفنگ کے بعد مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں مکمل پروگرام سمجھایا گیا۔ بعد ازاں پنڈال سے متعدد کارکنان کو اسٹیج پر بلوا کر فن تقریر کے حوالہ سے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء کے سامنے بولنے کیلئے ہمت بندھائی اور ان تمام کارکنان نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر اپنی اپنی تقریر پیش کی۔ اس موقع پر 80 سے زائد افراد نے اپنے مصطفوی کارکنان فارمز پُر کئے۔ ڈوویژنل کوآرڈینیٹر علامہ عبدالطیف مدنی نے پروگرام کے آخر پر شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور تحصیل عارفوالہ کی متحرک ٹیم کو کامیاب ٹریننگ کیمپ کروانے پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top