پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی شروع

پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، کرپشن اور لا قانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریلی ناصر باغ تا اسمبلی ہال ہو گی جس سے ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ ریلی میں 40 سے زیادہ مزدور، کسان، طلبہ، تاجر، سماجی اور سیاسی جماعتوں سمیت عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شریک ہے۔ نوجوان، خواتین، بچے، بوڑھے اور تمام ریلی کے شرکاء آئین کے آرٹیکل 38 کا نفاذ چاہتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف تنگ آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کرپٹ حکمرانوں نے گزشتہ چھ ماہ میں کرپشن اور مہنگائی کے علاوہ کوئی ریلیف نہیں دیا۔ ملک میں رائج نام نہاد جمہوریت دھن، دھونس اور دھاندلی کا نام ہے جو حقیقت میں بد ترین آمریت ہے۔ وزیر اعظم اپنے 13 غیر ملکی دوروں کے بارے عوام کو حقائق بتائیں کہ ان دوروں میں پاکستان اور عوام کیا فائدہ ہوا ہے۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top