ڈنمارک: حاجی محمد منیرکے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک سنٹر کے صدر حاجی محمد منیر کے والد محترم حاجی محمد بشیر مورخہ 29 دسمبر 2103 بوجہ عارضہ قلب منڈیر شریف کھاریاں، پاکستان میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے حاجی محمد منیر سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے حاجی محمد منیر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ان کے والد کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔ حاجی محمد منیر سے اظہار تعزیت کے لئے0300.9515961 (محمد کبیر بھائی) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تبصرہ