عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ حفیظ کیانی

انتظامات کے لیے ابتدائی طور پر انتظامی کمیٹی، میڈیا کمیٹی اور پبلسٹی کمیٹیوں کی تشکیل
کمیٹیوں میں ابرار رضا ایڈووکیٹ، حفیظ کیانی، مصطفی خان، غلام علی خان، ریاست علی خان، جاوید اصغر ججہ، سعید نیازی اور خواتین کی نمائندگی نصرت امین کریں گی۔

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے ناظم حفیظ کیانی نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری بھارت کے شہر بنگلور سے بذریعہ وڈیو لنک براہ راست خطاب کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انتظامات کے لئے ابتدائی طور پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں انتظامیہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی پبلسٹی کمیٹی بنائی گئی ہیں جنہوں نے ابتدائی کام کا آغاز کر دیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ پاکستان کے 300 بڑے شہروں میں عالمی میلاد کانفرنس بذریعہ وڈیولنک دکھائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میلاد کانفرنس میں مرد، خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے، طلبہ وطالبات، مزدور، تاجر، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئیراور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے بوالے مرد وخواتین شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top