اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگی

شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بذریعہ وڈیولنک خصوصی خطاب کریں گے
ابراررضاایڈووکیٹ کی میلاد کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے کارکنوں سے گفتگو

اسلام آباد ( ) 08جنوری 2014ء تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر و سر براہ انتظامی کمیٹی برائے میلادکانفرنس(کنونشن سنٹر) ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے میلاد مصطفی ﷺ کوعالمی جشن کے طور پر منائے گی۔ اس سلسلے میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں علماء کرام، مشائخ عظام، قرأ و نعت خوان حضرات اور اسلام آباد کی مقتدر مذہبی شخصیات خصو صی شر کت کریں گی۔ عالمی میلا دکانفرنس سے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصو صی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور اس سلسلے میں انتظامی کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں سیکورٹی کے انتظامات کے لیے منہاج القرآن یو تھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں پر مشتمل سکواڈ خدمات سر انجام دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میلا دکانفرنس میں صرف اسلام آبادسے ہزاروں افراد شر کت کریں گے۔ میلاد کا سماں پیدا کرنے کیلئے عوام الناس کو بھی اس مہم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آبا سالانہ میلاد کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن اسلام آبادکے کارکنان اور انتظامی کمیٹیوں کے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے کار کن میلادکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام و خواص سے رابطے کر کے میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دیں۔ انہوں نے انتظامی کمیٹیوں کو ہدایت دی کہ کانفرنس کے انعقاد کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن سنٹر میں میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے مشائخ عظام، پیران کرام، علمائے کرام، نعت خواں حضرات، مذہبی، سیاسی و سماجی رہنمائوں، وکلاء، طلباو طالبات الغرض ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں آقاﷺ کامیلاد شایان شان طریقے سے منانے کا اہتما م کرتی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی زندگی آقا ﷺ کی محبت اور اسلام کی حقیقی فکر کو پھیلانے میں صرف کررہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top