تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بیان کو سراہتے ہیں۔ مصطفی خان

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری آئین کے آرٹیکل 38 کاحقیقی نفاذ چاہتے ہیں
اپنے قائد کے شانہ بشانہ اس وقت تک واپس گھروں کو نہیں جائیں گے جب تک انقلاب اس دھرتی کا مقدر نہیں بن جاتا
2014 ہی تبدیلی کا سال ہے عوام انقلاب کیے لئے تیار رہیں

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشترکہ جدوجہد کرنے کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی سمیت محب وطن اور حقیقی تبدیلی چاہنے والی جماعتوں کے ساتھ مل کرملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرے گی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطہ حقیقی تبدیلی کی جانب احسن اقدام ہے، جس میں ملک میں حقیقی تبدیلی کی راہ ہموار ہوگی، انہوں نے کہا کہ 2014 ہی تبدیلی کاسال ہے عوام انقلاب کی تیاری کریں، جس دن ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی کال دیں قوم کا ہر نوجوان، مرد، خواتین، بچے بوڑھے، تحریک پاکستان والے جذبے کے ساتھ نکلیں تا کہ تکمیل پاکستان کاخواب پورا کیا جا سکے۔ اس موقع پر مصطفی خان اور تمام مصطفوی کارکنان نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم اپنے قائد کے شانہ بشانہ اس وقت تک واپس گھروں کو نہیں جائیں گے جب تک انقلاب اس دھرتی کا مقدر نہیں بن جاتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری میں مصروف مصطفوی کارکنان کے اعزازمیں دیے گئے استقبالیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری آئین کے آرٹیکل 38 کا حقیقی نفاذ چاہتے ہیں جس سے عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر مل سکیں۔ آج عوام کو بجلی نہیں مل رہی، گیس غائب ہو چکی ہے، سی این جی سٹیشن بند پڑے ہیں اور لوگوں کے روزگار چھین لئے گئے ہیں۔ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ایسے حکمران جو عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیزنہ دے سکیں ان کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال کر حکمران طبقہ اپنے کاروباروں کو تقویت پہنچا رہا ہے، ان کا برسراقتدار میں آناعوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی عروج پر ہے، کراچی سمیت پورے ملک میں صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے جس پر ہر پاکستانی دکھی ہے۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلوا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ مگر افسوس پاکستان کے مقتدر طبقے کو ’’مکروہ سیاست‘‘ سے فرصت نہیں۔ قوم کو اپنی ترجیحات بدل کر انقلاب کے لئے کمر بستہ ہونا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top