تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کی تیاریاں عروج پر

چکوال () تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر شہر کو بینروں، ہورڈنگر اور میلاد کے پوسٹر اور سٹکر سے سجا دیا گیا۔ اس موقع پر دیگر تنظیمات کے بھی بینرز شہر میں آویزاں ہیں۔ یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن عالمی سطح پر میلاد مناتی ہے اور ہر سال یہ پروگرام مینار پاکستان کے زیر سایہ ہوتا تھا اس مرتبہ یہ عالمی پروگرام انڈیا بنگلور میں ہوگا جہاں سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ پروگرام ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان کے ہر تحصیلی ہیڈ کوارٹر پر دیکھا جائے گا اور چکوال میں یہ پرگروام الائیڈ بنک پارک میں بہت بڑے پیمانے پر منعقد ہوگا۔ خواتین کے لئے بھی وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top