مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہونے والی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ سربراہ عالمی میلاد کانفرنس شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور سیکرٹری جواد حامد انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے ہمراہ آج مینار پاکستان کے سبزہ زار کا دورہ کریں گے اور انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ امسال مینار پاکستان میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے لاکھوں مرد وخواتین شرکت کریں گے جبکہ ملک بھر کے 250 شہروں میں ہونے والے میلاد کے اجتماعات میں ویڈیو لنک کے ذریعے سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس اس لحاظ سے انفرادیت کی حامل ہوگی کہ امسال صرف اہل لاہور اس میں شرکت کریں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی بڑے بڑے میلاد اجتماعات ہوں گے جن میں موجود شرکاء کی بڑی تعداد LED سکرینز کے ذریعے لاہور میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کو براہ راست دیکھ سکیں گے اس طرح پورے ملک میں ملینز کی تعداد میں لوگ میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top