لیہ: ایم ایس ایم کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لیہ کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس کا نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء ’’غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں‘‘ جیسے نعروں سے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کر رہے تھے، علاوہ ازیں انہوں نے مشعلیں اور مختلف لائٹس بھی اٹھا رکھی تھیں۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top