اوکاڑہ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیسویں سالانہ محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد جاری ہے جس میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین و حضرات شرکت کر رہے ہیں اس پروگرام کی صدارت ضلعی امیر جناب محمد حفیظ قادری کر رہے ہیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب عظمت علی کو نصیب ہوئی۔ تلاوت کلام مجید کے بعد مرکز سے آئے ہوئے نائب ناظم تربیت نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ محمد علی، قاری عظمت، علی وقاص اور ذیشان نے آقا ئےدو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بیکس پناہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top