عالمی میلاد کانفرنس شروع، پاکستان کے 250 شہروں میں عظیم الشان اجتماعات

تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین کر رہے ہیں۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں میلاد کانفرنس کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ہونے والے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، انکا خطاب بیک وقت لاہور اور پاکستان کے 250 شہروں میں براہ راست سنا جائے گا، اس کیلئے ہر شہر میں بڑی بڑی سکرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔ آج کی اس کانفرنس کی مکمل کارروائی ARY ZAuQ اور منہاج ٹی وی پر نشر کی جا رہی ہے جبکہ QTV شیخ الاسلام کا خطاب نشر کرے گا۔

یاد رہے کہ آج شب حسب سابق مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہر خاص و عام کے لیے ضیافت میلاد کا وسیع اہتمام تھا۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top