بھنگالی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جلوس جشن عید میلاد النبی (ص)

دولتالہ(نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف، بھنگالی کھینگر اور موہڑہ ہدائت کے زیر اہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول بروز منگل دن 10:30 بجے میلاد چوک آڑہ سے شروع ہوا۔ جلوس کی قیادت پیر سید عبد العزیز شاہ چشتی، سید فضل حسین شاہ، علامہ قاضی شفیق الرحمان قادری، چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4نے کی۔ جلوس کے تمام راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ بھنگالی شریف کی گلیاں اور فضائیں حضورﷺ کے درود وسلام سے معطر ہو گئیں جلوس کے تمام راستے میں حضور پرنورﷺ پر نعت خوانی اور آپﷺ پر عقیدت کے پھول نچھاور کیئے جاتے رہے۔ عوام الناس کی بہت بڑی تعداد نے میلادالنبیﷺ کے سالانہ جلوس میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور ورکرز جن میں علامہ قیصر یعقوب قیصر، چوہدری حسین احمد، چوہدری اسرار حسین، چوہدری محمود احمد، چوہدری محمد اسحاق paf، قاضی شفقت مرتاض، نے جلوس کے تمام راستے میں سیکورٹی اورحفاظتی ڈیوٹی سرانجام دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top