سرائے عالمگیر: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص) کا انعقاد

مؤرخہ 11 جنوری 2014ء منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر کے زیر اہتمام حاجی محمد عظیم سجاد کے گھر میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے متعدد خواتین نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ نازیہ شفیق صاحبہ کو حاصل ہوئی۔ بعد ازاں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بیکس پناہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے جس کی سعادت محترمہ شگفتہ خرم، محترمہ نسرین اختر، محترمہ مقصوداں بی بی اور ویمن منہاج نعت کونسل سرائے عالمگیر کو حاصل ہوئی۔

محفل میں محترمہ سعدیہ صاحبہ نے سامعات سے خطاب کیا اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت و اہمیت پر گفتگو کی۔ محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top