کھڑی شریف: عالمی میلاد کانفرنس 2014

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف آزاد کشمیر کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس جامعہ اسلامیہ کھڑی شریف میں 11 اور 12ربیع الاول کی درمیانی شب منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد احسان رضوی قادری فاضل منہاج یونیورسٹی نے سر انجا م دئیے۔ قاری جمیل احمد نعیمی کی تلاوتِ قرآن مجید سے کانفرنس کا با قا عدہ آغا ز ہوا۔ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی با رگاہ میں گلہائے عقیدت مقامی ثنا خواں حضرات، منہاج نعت کونسل کھڑی شریف اور منہاج نعت کونسل فیصل آبادنے دف کے ساتھ پیش کئے۔ یہ کانفرنس میاں محمد افضل سجادہ نشین کھڑی شریف کی زیر صدارت انجام پائی۔ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی قائد طلبہ چوہدری محمد عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان تھے۔ خصوصی شرکت عبدالعمار منعم مرکزی سینئر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل میر پور صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی کی تھی۔ کانفرنس میں خواتین شرکاء کیلئے باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔

مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جب پنڈال میں پہنچے تو طلبہ نے خصوصی نعروں کے سا تھ ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں مرکزی صدر چوہدری محمد عرفان یوسف نے کہا کہ MSM کے طلبہ آج کے اس پسماندہ ماحول میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عہدِ وفا نبھانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ ہم تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے کہ جب تک اس دھرتی پر مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع نہیں ہو جاتا۔ ہم اپنے قائد کے دست و بازو بن کر ملک کے پسے ہوئے محروم طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے ملک کے ہر تعلیمی ادارے میں ''علم، امن، قدم قدم'' اور ''نظام بدلا جائے گا، سرعام بدلا جائے گا'' کا نعرہ لے کر 19 سال سے مصروف عمل ہیں۔ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے فیض یافتہ مصطفوی انقلاب آقا کی امت کا مقدر بدل دے گا۔

ملک کے دیگر سینکڑوں مقامات کی طرح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست پروجیکٹر سکرین پر دکھایا گیا۔ اس موقع پر انصر بشیر لون صدر MSM آزاد کشمیر، محمد عثمان طارق ڈار جنرل سیکرٹری MSM آزاد کشمیر، زاہد محمود قاسم ناظم تحر یک منہاج القرآن کھڑی شریف، محسن فراز ڈار صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کھڑی شریف، محمد عرفان صابر صدر MSM کھڑی شریف، صفدر علی صدر MSM جامعہ اسلامیہ کھڑی شریف بھی شریک تھے۔ خصوصی دعا محمد زبیر نقشبندی خطیب جامعہ مسجد کھڑی شریف نے کی۔اس عالمی میلاد کانفرنس میں اہل علاقہ سے کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی۔ اس یادگار کانفرنس کے آخرپر قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے5 ٹکٹ دیئے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر ضیافت میلاد کا خصوصی اہتمام بھی تھا۔

رپورٹ ـ: محمد نجیب سبحانی سیکرٹری انفارمیشن MSMکھڑی شریف۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top