قیام امن کیلئے ہمیں ملک سے جہالت کا خاتمہ کر نا ہوگا۔ عرفان یوسف
تعلیم کو اولین ترجیح بنالیا جائے تو دہشت گردی کا ناسور خودبخود دفن ہوجائے گا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان یوسف کی پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے گفتگو
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان یوسف نے کہا کہ امن کے قیا م کیلئے ہمیں ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ طلبہ تنظیمات اگر سنجیدگی اور مثبت طریقے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیں تو معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنالے تو شعور بیدار ہوگا اوردہشت گردی کا ناسور خودبخود دفن ہوجائے گا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواندگی کا تناسب بڑھانے کیلئے فوری پالیسی وضع کرکے اگلے پانچ سالوں میں ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کا تہیہ کر لے تو اس کے دیگر مثبت اثرات کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم اور ذاتی تربیت پر دیں تو وہ معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کے خاتمے کیلئے انتہائی اہم کردار اداکر سکتے ہیں۔
تبصرہ