کھاریاں، منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی (ص)

13 جنوری 2014ء کو ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کھاریاں نے محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، پروگرام میں خواتین کو براہِ راست بذریعہ ویڈیو لنک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنانے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top