یونان: مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان عظیم الشان محفل نعت
مورخہ 11 جنوری بروز ہفتہ بعد از نماز عصر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں سالانہ محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے عشاقان مصطفی اور ثناخوان مصطفی نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن یونان کے تمام ذیلی مراکز نے بھی خصوصی شرکت کی، اس عظیم الشان محفل نعت کے سارے انتظامات ہر سال کی طرح امسال بھی حاجی محمد جاوید اقبال(ناظم لائبریری مرکز منہاج القرآن ریندی) اینڈ برادرز نے بخوبی سر انجام دئیے۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے صدر رانا محمد وقار خان، نائب صدر عامر علی قادری، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، نائب ناظم عمران حیدر، ناظم مالیات خرم ارسلان چیمہ، نائب ناظم مالیات عمران محمود، ناظم ویلفیئر حاجی محمد الیاس، ناظم نشرواشاعت مرزا محمد امجد جان، ناظم رابطہ محمد اسلم چوہدری، ناظم ممبر شپ محمد آصف قادری، صدر یوتھ لیگ عادل شہزاد، ناظم یوتھ لیگ شامیر امجد اور ناظم پیس اینڈ اینٹی گریشن چوہدری مدثر خادم سوہل نے خصوصی شرکت کی۔
محفل نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت غلام سرور قادری نے حاصل کی، خالد محمود قادری (خطیب مرکز ہذا) نے نقابت کے فرائض اپنے روائتی اور جوشیلے انداز سے ادا کئے۔ اس کے بعد جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ثناخوان مصطفی نے بڑھ چڑھ کر حضور نبی کریم کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیا، جن میں محمد رفیق قادری (پیرستیری)، یاسر عمران (کیپسیلی)، محمد افضال (ماراتھونا)، فیاض گوہر(ناظم منہاج نعت کونسل)، ناصر اکبر، حافظ ساجد محمود (کیپسیلی)، محمد شکیل قادری، محمد شہزاد قادری (مینیدی)، فیصل نذیر اور استاد باقر علی چغتائی نے اپنے انداز سے ہال میں ایک ایمان افروز سماں پیدا کر دیا جس سے بار بار نعرہ نکبیراور نعرہ رسالت سے پورا ہال گونج اٹھا نعت خوانوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا ہر ایک ثناخوان نے بھرپور کوشش کی کہ اپنی سریلی آواز سے ہال میں موجودایمانی فضا کو قائم رکھ سکے۔
محفل کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے تمام آنے والے ثناخوان مصطفی کا اور عشاقان مصطفی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے محفل نعت کی رونق کو دوبالا کرنے کے لئے بھرپور شرکت کی آکر میں درود وسلام کے بعد مہمانوں میں حاجی جاوید اقبال اینڈ برادرز کی طرف سے کھانا تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: مرزا امجد جان
تبصرہ