سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت وبھائی چارے سے معمور ہے۔ روبینہ خاکی

فیصل آباد ( ) منہاج القرآن ویمن لیگ 70 PP کے زیراہتمام سمن آباد میں سالانہ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ خاکی نے کہا کہ امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت وبھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن ومحبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔

اس موقع پر سرپرست PP-70 فرحت دلبر قادری، فاطمہ سجاد، قمر النساء خاکی، ناظمہ یاسمین اشتیاق، ثناء دلبر، شمائلہ انجم، غزالہ رشید، ناظمہ دعوت شمیم ظفر، ساجدہ صمد بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم امن، محبت اور رواداری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں۔ اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت، روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔

روبینہ خاکی نے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید واحیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top