ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کوئٹہ (مستونگ) میں زائرین کی بس پر بم حملہ کی شدید مذمت

دہشت گردی کا ناسور ملک کا امن چاٹ رہا ہے، قوم متحد ہو کر مقابلہ کرے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ (مستونگ) میں زائرین کی بس پر بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی شہادت بڑا سانحہ ہے، کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس پالیسی بنا کر فوراً عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والے سفاک درندے انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے تحت تشکیل پانے والی پارلیمنٹ کی اب تک کی کارکردگی عوام سے جینے کا حق بھی چھین چکی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں مرنے کی بجائے موجودہ نظام کو موت دینے کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں۔ اجتماعی شعور سے ہی ملک میں خوشحالی اور امن کا سورج طلوع ہو سکے گا۔ انہوں نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top