چکوال: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

چکوال () تحریک منہاج القرآن یونین کونسل 4 کے زیراہتمام ملک مسعود اعوان، ملک محفوظ اعوان، ملک مطلوب اعوان، ملک مقصود اعوان کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے ایک وجدانی اور پرکیف میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل محلہ قائد آباد کی مسجد صدیقی میں منعقد ہوئی۔ جسمیں شاگرد رشید شیخ الاسلام انوار مصطفی ہمدمی نے شان رسالت کے موضوع پر اپنے پرجوش مدلل خطاب اور اپنے کلام (محمد اس کو کہتے ہیں) سے ماحول میں ایک سماں باندھ دیا جس پر شر کاء عش عش کر اٹھے۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک سے قاری عبد العزیز نقشبندی نے محفل کا آغاز کیا اور سید سجاد حسین شاہ، حافظ وسیم سیفی، محمد نجیب سلطان، احمد فرید اور ننھی نعت خواں ماہ رخ زہرا نے بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ توقیر مغل بھی نقابت سے ماحول کو گرماتے رہے۔ پروگرام میں جن دیگر چیدہ شخصیات نے شر کت کی ان میں ملک امیر عالم خیر پور، میاں محمد عرفان، حاجی عبد الغفور شیخ، محمد عاصم، ملک احسان محفوظ، حافظ محمد خان، حاجی محمد صابر، راجہ برادران، راجہ ممتاز بہکڑی ظہیر مغل، راجہ محمد عمر اور اہل محلہ قائد آباد نے بھر پور شرکت کی جس پر اہل محلہ اور (میزبان اعوان برادران) کو خصوصی مبار ک باد دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top