تحریک منہاج القرآن منگلہ کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن منگلہ تحصیل افضلپور کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کے موقع پر 14 جنوری 2014ء کو محفل میلاد مصطفیِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام عبدالحفیظ جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام میں پیر سید توصیف عباس، پیر سید مطلوب شاہ، پیر سید غلام احمد شاہ، پیر سید محمود شاہ اور پیر سید ضمیر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ نماز مغرب کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ قاری محمد علی قادری نے تلاوت و نعت پیش کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض منہاج القرآن تحصیل افضلپور کے صدر شاہد محمود قادری نے کی۔

علامہ عبدالرشید چشتی نقیبی نے خصوصی خطاب کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور میلاد مبارک کو بیان کیا۔ پروگرام میں عرفان القرآن کے 20 نسخے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 کتب بطور تحفہ شرکاء میں تقسیم کی گئیں۔ آخر میں آقا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی خوشی میں باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top