سپین: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کے زیر اہتمام مورخہ 18جنوری 2014 کو Tryp apolo Hotelمیں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں گرد و نواح سے تقریباً 1100 خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔حمد باری تعالیٰ پیش کرنے کی سعادت منہاج القرآن اوسپتالیت نے حاصل کی۔ مدحت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہا۔منہاج القرآن چلڈرن لیگ نے اپنے خوبصورت اندا زمیں دف کے ساتھ مدح سرائی کی۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا اور بادالونا نے مل کر سرانجام دیئے۔ منہاج سسٹرلیگ نے اپنے مخصوص انداز میں نعتوں سے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

پروگرام کے درمیانی حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت کے بارے میں ویڈیو کلپ دکھائے گئے، جن کا مفہوم ناظمہ ویمن لیگ بادالونا نے شرکاء کو سمجھایا اور بیداری شعور کے حوالہ سے گفتگو کی۔ ناظمہ منہاج القرآن بارسلونا نے منہاج القرآن کے علمی منصوبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے منہاج ایجوکیشن سٹی کا تصویری خاکہ دکھایا اور اس میں تعاون کی دعوت دی۔ کانفرنس کے اختتامی حصہ میں امیر تحریک منہاج القرآن علامہ عبدالرشید شریفی نے اپنے خطاب میں شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی۔ کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا اور جملہ شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: میڈیا سیل (منہاج ویمن لیگ سپین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top