جاپان: منہاج القرآن اور مولود النبی کمیٹی کے زیر انتظام سالانہ میلاد مارچ

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی کمیٹی کے زیر انتظام مورخہ 13 جنوری 2014 کو آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر اباراکی کین سے میلاد مارچ کے لئے ایک بہت بڑا قافلہ ٹوکیو کے لئے روانہ ہوا، جس کی قیادت علامہ محمد شکیل (ڈائریکٹر منہاج القرآن، جاپان) نے کی۔

قافلے میں حافظ محمد ایوب بٹ، حافظ محمد یعقوب مغل، محمد رفیع، سکندر لیہ، عظیم بٹ، فیصل ملک، سائیں سلیم شیرو، حبیب الرحمن، محمد ایوب بٹ، قاری علی حسن، رانا محمد اکرم، نوریز قمر، محمد سلیم خان، اور دیگر احباب اپنے اپنے علاقوں سے قافلو ں کی شکل میں پہنچے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے نماز ظہر کی امامت کروائی، نماز کے بعد قاری علی حسن (جامع تجوید القرآن اسلامک سنٹر) نے تلاوت قرآن مجید کی۔ درود وسلام اور نعرہ تکبیر ورسالت کی گونج سے جاپان ٹوکیو کے درودیوار جھوم اٹھے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مطلوبہ ہال تک پہنچا۔

بچوں اور بڑوں کا ذوق وشوق قابل دید تھا۔ جاپان پولیس نے سارے راستے جلوس کو سہولیات مہیا کیں، جاپان میڈیا بھی کثیر تعدا د میں موجود تھا، مغرب کے بعد نماز ادا کی گئی اور ہال میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں علما ء کرام نے خطابات کئے اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن عہد کیا کہ امن، اتحاد اور مل جل کر زندگیاں بسر کریں گے۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top