تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے عہدیداران کا مشاورتی تنظیمی اجلاس

منہاج القرآن آزاد کشمیر کے عہدیداران کا ایک اہم مشاورتی اجلاس راولپنڈی میں زیر صدارت امیر کشمیر منہاج القرآن سید ابرار سرور شاہ منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم تھے جبکہ صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کو آرڈینیشن ساجد محمود بھٹی، منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی صدر حافظ شعیب طاہر، سردار اعجاز احمد خان سدوزئی سربراہ کوآرڈینیشن کونسل جموں و کشمیر عوامی تحریک، علامہ جمیل احمد زاہد مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹر نیشنل برائے آزادکشمیر نے مشاورتی اجلاس میں خصو صی شرکت کی، علاوہ ازیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزادکشمیر کے عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ مظہر محمود کوآرڈینٹر ضلع سدھنوتی نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت میں نعت پاک محمد لطیف نے پیش کی۔ اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے ایجنڈا پیش کیا، جس میں ضلعی کوآرڈینٹرز نے اپنی اپنی تحصیلات کی گزشتہ دو ماہ کی کار کردگی رپورٹ نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم کو پیش کیں۔ احمد نواز انجم نے تحصیلات کی ماہانہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تحصیلی تنظیمی عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ کی حکمت عملی اور اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے تحصیلی تنظیمات کو ہدایات جاری کیں کہ تحصیلات میں یونین کونسلز اور یونٹس میں تنظیم سازی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے موجودہ حالات بدترین ہیں اسے دہشت گردی سے ہر صورت بچانا ہو گا، موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کی تبدیلی کی جو موثر آواز ڈاکٹر طاہر القادری نے بلند کی ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، نام نہاد جمہوریت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری کوآرڈینیشنل پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی، امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ، حافظ شعیب احمد، سردار اعجاز احمد سدؤزئی، علامہ جمیل احمدزاہد نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب ریاست کے استحکام اور عوامی خو شحالی کا باعث بنے گا، جمہوریت کے نام ملک پر چند خاندانوں کی آمریت مسلط ہے پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور پرامن انقلاب کے لئے کارکنان ایک کروڑ انقلابی جانثاران کی تیاری کے عمل کو تیز کردیں کیوں کہ پاکستان کے بدلتے ہوئے حالات انقلاب کی طرف جا رہے ہیں اور ہمیں اپنی تمام تر صلاحتیں برؤ ئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کے قافلہ انقلاب کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے ظفر اقبال طاہر کو مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے زونل ناظم تنظیمات آزادکشمیر نامزد کیا۔

اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان حافظ شعیب طاہر نے باہمی مشاورت سے منہاج القرآن یوتھ لیگ آزادکشمیر کے نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کیا جس کے مطابق صدر عثمان شوکت، حافظ عمیر احمد جنرل سیکرٹری، غلام قادر سدؤزئی سینئر نائب صدر اور عمران عباسی کو سیکرٹری ٹرینینگ کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ اجلاس کا اختتام سید ابرار سرور شاہ کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

رپورٹ: عرفان محمود مغل ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن آزادکشمیر

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top