منہاج القرآن یوتھ لیگ آزادکشمیر کی تنظیم سازی

منہاج القرآن یوتھ لیگ آزادکشمیر کی تنظیم سازی عثمان شوکت صدر اور حافظ عمیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق منہاج یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس روالپنڈی میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے صدر حافظ شعیب طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ آزادکشمیر کے تنظیمی سیٹ اپ میں دیگر عہدیداران میں غلام قادر سدؤزئی سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ آزادکشمیر اور عمران عباسی سیکرٹری ٹرینینگ شامل ہیں، اجلاس میں مرکزی قائدین میں سے صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم، سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی، امیر تحریک آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ، ناظم کشمیر حافظ احسان الحق، ظفر اقبال طاہر زونل ناظم تنظیمات آزاد کشمیر، سردار اعجاز احمد سدؤزئی سربراہ جموں و کشمیر عوامی تحریک کوآرڈینیشن کونسل، علامہ جمیل احمد زاہد مرکزی ناظم دعوت برائے آزاد کشمیر، انصار الحق سیکرٹری انفارمیشن MSM  آزاد کشمیر اور ریاستی تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ ضلعی و تحصیلی صدور و ناظمین منہاج القرآن آزاد کشمیر نے خصوصی شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے صدر حافظ شعیب طاہر نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اور آزاد کشمیر میں رائج کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف آواز بلند کرنے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دیا جانے والا ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ کو مکمل کرنے تحریک کے دوسرے فورمز کی طرح منہاج القرآن یو تھ لیگ کے کارکنان شب و روز محنت کرکے اپنا پیغام ہر فرد تک پہنچا رہے ہیں اور انقلاب کی کال پہ لبیک کہتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان صف اول میں کھڑے ہوں گے، نو منتخب عہدیداران نے اس بات کا عہد کیا مصطفوی انقلاب کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

رپورٹ: عرفان قادری سیکرٹری انفارمیشن منہاج القرآن آزادکشمیر

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top