گوجرانوالہ: انقلاب بہت قریب ہے تمام کارکنان قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے ہدف کو جلد مکمل کریں، ساجد بھٹی کا ورکرز کنونشن سے خطاب

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام 31 جنوری 2014 کو ضلعی ورکرز کنونشن منعقد ہوا، یہ کنونشن لارل ہوم سکول گوجرانوالہ کیمپس میں ہوا، جس میں مہمان خصوصی زونل ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور علامہ ظہیر احمد نقشبندی شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔  پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس  کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد حمید القادری نے انجام دیے۔

ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن عمران علی ایڈووکیٹ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے اور عالمی میلاد مصطفی کانفرنس شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ کی تمام کمیٹیوں کے افراد کی بہتر کارکردگی کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔

زونل ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے گوجرانوالہ کے تمام کارکنان کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارک پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، آئے روز دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور بچیوں کی عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جبکہ موجودہ گورنمنٹ مفلوج اور ناکام ہو چکی ہے۔ قوم انتہائی مایوسی کے اس عالم میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنا مسیحا جانتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں جمع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب بہت قریب ہے تمام کارکنان قائد انقلاب کی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے ہدف کو مکمل کریں۔ بہت جلد قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قوم کو عوامی انقلاب کے لیے باہر نکلنے کی کال دینے والے ہیں اور ان شاء اللہ عوامی سیلاب ملک میں رائج فرسودہ و کرپٹ نظام کو زمین بوس کر کے اپنے حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔

علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قائد کا پیغام معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانا ہو گا اور جب اس ملک کے نوجوان، طلبہ، اساتذہ، علماء، وکلاء، تاجر برادری، خواتین، غیرمسلم اور معاشرے کے دیگر طبقات باہر نکل آئیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت انقلاب کا راستہ نہیں روک سکے گی۔

پروگرام کے آخر میں پرتکلف ضیافت  کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: حکیم رفعت اشفاق چوھان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top