اٹلی: منہاج القرآن سسٹرز لیگ کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن سنٹر کارپی اٹلی پر سسٹرز لیگ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے بھر سے سسٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت انم عارف نے حاصل کی۔ اس موقع پر عائشہ علی بھاگت نے اجلاس کے اغراض ومقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہر دور میں معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق دلانے اور ان کی اخلاقی وروحانی تربیت کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھی۔

اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے منہاج القرآن سسٹرز لیگ کے پلیٹ فارم سے تربیتی نشستوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کا مقصد سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں پڑھنے والی سسٹرز کی اخلاقی وروحانی تربیت ہے۔ ان نشستوں میں سسٹرز کی باقاعدہ رجسٹریشن ہو گی اور ان کی تربیت کے لیے تربیتی نصاب بھی مرتب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سسٹرز لیگ کے پلیٹ فارم سے دیگر پروگرامز کو بھی ترتیب دیا جائے گا جس میں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، قائد ڈے، یوم پاکستان، قائد اعظم ڈے اور اقبال ڈے شامل ہوں گے۔ اجلاس کے اختتام پر انم عارف، صباح بشیر، کرن الیاس، سمیہ ذوالفقار، خضرہ ریاض، بسمہ ریاض، سمرینہ عارف، اقرہ زیب، ردا انور، رقیہ مشتاق، میمونہ ارشد، لاریب مشتاق، حفصہ علی، اور عائشہ علی نے رجسٹریشن فارم فل کیے اور سسٹرز لیگ میں شامل ہو کر حلف اٹھایا۔ اختتام پر اللہ کے حضور دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top