جاپان: سکندر پسیہ (معروف تاجر و سیاسی راہنما) کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق، معروف تاجر اور سیاسی وسماجی شخصیت سکندر علی پسیہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 02 فروری 2014 کو چیبا کین کی جامع مسجد شروئی میں ایصال ثواب کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض حافظ ذوالقرنین نے ادا کئے، جبکہ حاجی محمد سعید اور محمد فاروق نے ہدیہ نعت پیش کی۔ آواز ملت جاپان کے ایڈیٹر میاں محمد اکرام نے میاں محمد بخش کا صوفیانہ کلام پیش کیا۔ بلبل منہاج القرآن ثاقب الرحمن نے ماں کی شان میں اپنا کلام پیش کیا۔ منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے مخصوص انداز میں ماں کی عظمت پر خطاب شروع کیا تو پورے ہال سے آہوں اور سسکیوں کی آوازیں آنے لگیں ہر آنکھ اشک بار تھی۔
سکندر علی پسیہ نے اپنی طرف سے جملہ شرکاء کا بالعموم اور منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان، مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، صحافی برادری کی چیدہ چیدہ شخصیات کا شکریہ ادا کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر حافظ محمد ایوب بٹ، احمد سعید بھٹی، عظیم بٹ، محمد رفیع، شیخ امتیاز، سائیں سلیم شیرو نے بھی سکندر علی پسیہ سے ان کی والدہ کی وفات پر الگ سے تعزیت کی۔
رپورٹ: حافظ محمد ایوب
تبصرہ