کوئٹہ: مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ کی ’’پیام شہداء اور اتحاد ملت کانفرنس‘‘ میں شرکت

علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کوئٹہ میں ’’پیام شہداء اور اتحاد ملت کانفرنس‘‘ میں شامل ہزاروں سنی اور شیعہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا دل ہزار ہ برادری کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 30 سالہ جدوجہد کا مقصد بھی پاکستان میں ظلم کا خاتمہ اور امن، محبت، اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ظلم اور ناانصافی کو ختم کر کہ غریب، دکھی، بے کس عوام کو ان کے حقوق دلوا نہ دے۔ حکمرانوں نے اس عوام کو بھیڑ بکریوں کا ہجوم بنا دیا ہے۔ وہ طالبان کا اسلام چاہتے ہیں یا محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسلام دراصل حکومت پاکستان میں ایک ایسی فکر اور عقیدہ کے لوگوں کا راج چاہتی ہے جو ان کے اشاروں پر اسلام کے نام پر فرقہ واریت کو پروان چڑھا رہے ہیں اور گھر گھر صف ماتم بچھا رہے ہیں۔ یہ خارجی ذہن جنہوں نے ہلاکو اور چنگیزیوں کی مثالیں بھلا دی ہیں، ان کے مدرسوں میں دہشت گردی کی ٹرینیگ دی جاتی ہے اور جو ان کے عقیدہ سے اختلاف رکھے اسے کافر گردانتے ہیں اور ان کا قتل عام کرتے ہیں۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہی لوگوں کے بارے میں فرمایا اگر یہ کعبہ کے غلاف میں بھی چھپے ہوں تو انہیں قتل کر دو۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 600 صفحات پر مشتمل ایک تاریخی اور عالمی فتو یٰ لکھ کر خوارج اور دہشت گردوں کو بے نقاب کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اللہ کے محبوب کا عاشق ہے اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کا غلام ہے۔ اگر پاکستانی قوم اس ظالمانہ نظام سے چھٹکارا چاہتی ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور وطن عزیز میں مصطفوی انقلاب کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا۔

کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، وزیرالقادری ، سینیٹر فیصل رضا عابدی، سید ناصرعباس شیرازی، سید محمد رضاء (ایم۔پی۔اے) اور سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر میرآصف ا کبر ناظم علماء کونسل پنجاب، ڈاکٹراشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT )، محمد اقبال (ضلعی صدر PAT )، اورنگ زیب (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن)، عبدالمجید (ضلعی ناظم ویلفئر)اور صفدر اقبال( ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top