ظفر اقبال طاہر زونل ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر مقرر

مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے ظفر اقبال طاہرکو زونل ناظم تنظیمات آزاد کشمیر مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال طاہر کو زونل ناظم تنظیمات آزادکشمیر کی نئی ذمہ داری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم نے مشاورتی کونسل منہاج القرآن آزاد کشمیر کے اجلاس میں سونپی۔ ظفر اقبال طاہر زونل ناظم تنظیمات آزاد کشمیر کی نئی ذمہ داری سے پہلے منہاج القرآن آزاد کشمیر کے سینئیر نائب امیر کی ذمہ داری پر فائز تھے۔ ظفر اقبال طاہر کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے۔

ظفر اقبال طاہر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد منہاج القرآن میڈیا سیل آزاد کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مرکز کی طرف سے مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے میں حتی المقدور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام انقلاب اور فلسفہ تحریک کو ہر فرد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

ظفر اقبال طاہر کو زونل ناظم تنظیمات آزاد کشمیر بننے پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمو د بھٹی، امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ، ناظم کشمیر حافظ احسان الحق، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ شعیب طاہر، سردار اعجاز احمد سدوزئی سربراہ جموں کشمیر عوامی تحریک کو آرڈینیشن کونسل، علامہ جمیل احمد زاہد مرکزی ناظم دعوت آزاد کشمیر، عرفان محمود قادری سیکرٹری انفارمیشن آزاد کشمیر، سردار نجم الثاقب نائب امیر، سجاد احمد ملک، سردار افتخار احمد فاروقی، سردار ریاض عباسی نائب امیر، حافظ مظہر قادری کو آرڈینیٹر ضلع سدھنوتی، مظہر محمود قادری کو آرڈینیٹر منہاج القرآن ضلع بھمبر، اویس منصف القادری ناظم کھوئی رٹہ، محمد حسیب ناظم ڈڈیال، محمد ظفر صدر منہاج القرآن چڑھوئی و دیگر نے خصو صی مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top