تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے صدر دلبر حسین قادری کے والد محترم رضائے الہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن PP-70 کے صدر دلبر حسین قادری کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے۔ مرحوم نیک سیرت، محب وطن، دیانت دار اور خوش اخلاق انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمتِ خلق اور دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود میں بسر کی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ سمن آباد کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال، ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم اور الطاف حسین قادری نے شرکت کی۔ قائدین نے دلبر حسین قادری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top