منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ سویڈن کے شہر مالمو میں ہوگی

منہاج یورپین کونسل کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس آج (8 فروری) کو سویڈن کے شہر مالمو میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران جمعہ کے روز کوپن ہیگن (ڈنمارک) پہنچے جہاں مقامی تنظیم کے عہدیداران نے اُن کا استقبال کیا، میٹنگ کے ایجنڈا کو حتمی شکل دینے اور رات ڈنمارک میں قیام کے بعد ہفتہ کی صبح مالمو (سویڈن) روانہ ہونگے۔

یہ اجلاس چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کی صدارت میں منعقد ہو گا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک میں موجود تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ سال کے لیے دینی، تنظیمی، دعوتی، تدریسی، سماجی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف منصوبہ جات پر مشاورت اور اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top