آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام پانچویں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 06 فروری 2014 کومدثر آغا کی رہائش گاہ پر پانچویں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کی خاص شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز روحان آغا نے تلاوت کلام پاک سے کیا، بابر خان، عمران صدیقی، نصیر احمد اور روحان آغا نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انکل ابو احمد(بنگلہ دیش ) نے انتہائی مدلل انداز میں میلاد پاک کی شرعی حیثیت پر خطاب کیا۔ آئرلینڈ کی مشہور معروف شخصیت اور آستانہ عالیہ گجرات کے سجادہ نشین پیر سید تصور حسین شاہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات کا ذکر کیا۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے راہنما فرخ وسیم بٹ نے قرآن وسنت اور آئمہ ومحدثین کی نظر میں میلاد پاک پر گفتگو کی۔

پروگرام کے اختتام پر تمام احباب نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اجتماعی دعا کے بعد حاضرین محفل کو خوبصورت ضیافت پیش کی گئی۔

رپورٹ:وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top