پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

نازک ترین ملکی صورتحال کے تناظر میں پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اہم اجلاس آج (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے صوبائی، ضلعی و تحصیلی سطح کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ہوشرباء مہنگائی اور قومی اداروں کی لوٹ مار بارے تفصیلی غور و خوص کیا جائے گا۔ فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری اجلاس کی صدارت اور خصوصی خطاب کریں گے۔ مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور و دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران شریک ہوں گے۔ فیڈرل کونسل کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور و خوص کرنے کے بعداہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تو ثیق قائد ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top