منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے معروف کالم نگار اوریاء مقبول جان کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان کے معروف کالم نگار اوریا مقبول جان نے مورخہ 9 فروری 2014 کو جاپان کا وزٹ کیا۔ جاپان پریس کلب کے صدر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے اوریا مقبول جان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جاپان بھر کی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے مرکزی راہنماؤں نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری علی حسن نے حاصل کی جبکہ آواز ملت آن لائن اخبار کے چیف ایڈیٹر میاں محمد اکرم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ اوریا مقبول جان نے اپنی زندگی کے سفر نامے پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب پاکستان میں ایک عظیم انقلاب آنے والا ہے جس کا فیصلہ لوح محفوظ پر لکھا جا چکاہے اور یہ انقلاب عوامی ہو گا اور جس جماعت کے کارکن منظم اور ایمان دار ہوں گے وہی اس انقلاب کے ثمرات کو سمیٹیں گے۔ انقلاب ہمیشہ عوام کے اٹھنے سے آتے ہیں۔
علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القران جاپان نے بھی اپنے خیالات کا بھی مدلل انداز میں انقلاب پر گفتگو کی۔ جاپان پریس کلب کی طرف سے اوریا مقبول جان کو سند حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ملک نور محمد اعوان، رانا ابرار احمد، میاں محمد اکرم، تحریک انصاف کے نمائندگان، اسلامک سرکل جاپان کے مرکزی قائدین، مولود النبی کمیٹی جاپان کے صدراصغر علی، مشتاق قریشی، رئیس صدیقی، پروفیسر سلیم الرحمن ندوی، حسین احمد خان، معروف کاروباری شخصیت چودھری محمد آصف کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
رپورٹ: حافظ ایوب بٹ
تبصرہ