منڈی بہاؤ الدین: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میلاد مصطفی (ص) کانفرنس

منہاج القران یوتھ لیگ تحصیل منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین مرزا بشیر احمد چشتی نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مصطفی اکرام الحق نوشاہی قادری، برادران بلبلے کشمیر افتخار احمد پٹواری اور دیگر ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ کانفرنس سے سیکرٹری کوآرڈینیٹر یوتھ لیگ پاکستان حافظ وقار احمد قادری اور شاگرد رشید حضور شیخ الاسلام انوارالمصطفی ہمدمی نے خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top