آئین پاکستان کو اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ کرنا میرا مشن ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
ہر فرد 2014 کو انقلاب کا سال بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے
63ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا عوام کے نام پیغام
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کی تقاریب پوری دنیا میں تزک و احتشام سے منائی گئیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میری زندگی کا ایک ایک لمحہ انقلاب کیلئے وقف ہے۔ پاکستان کا ہر فرد 2014 کو انقلاب کا سال بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے جس دن غریب کا آنگن خوشیوں سے بھر جائے گا میرا مقصد پورا ہو جائے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے خطے کا لیڈر بنا سکتی ہے مگر اس کیلئے عوام کو کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ عوامی طاقت سے قیادت کے بحران کا خاتمہ کرنا ہو گا اسی سے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کو اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ کرنا میرا مشن ہے اور وہ وقت بہت قریب آ گیا ہے۔
میری زندگی کا ایک ایک لمحہ انقلاب کیلئے وقف ہے ۔ پاکستان کا ہر فرد 2014 کو انقلاب کا سال بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے #DrQadri
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) February 19, 2014
تبصرہ