گڑھاموڑ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سفیر امن کانفرنس

تحریک منہاج القرآن گڑھاموڑ کے زیراہتمام سفیر امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر منہاج القرآن گڑھاموڑ کے صدر ظہور احمد سگو، ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ، پاکستان عوامی تحریک کے صدر رائے ریاض احمد، عابد جٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مہر سجاد حسین لدھڑ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے صدر معین الدین جٹ نے شرکت کی۔

پروگرام میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امن کے پیغام کو عوام الناس تک پہچایا۔اور آخر میں ڈاکٹر طاہر القادری کی درازی عمر اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا جلد سویرا طلوع ہونے کی دعائیں کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کو ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top