گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

ڈاکٹر محمد طاہر القادی نے سب سے پہلے امن فارمولہ دے کر سفیر امن ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے کہا تھا "اپنا عقیدہ چھوڑو مت اور کسی کا عقیدہ چھیڑو مت"۔ اگر آج بھی اس فارمولہ پر عمل کر لیا جائے تو ملک عزیز میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ ان کی اسلام اور پاکستان کے لئے بے پایاں خدمات کو دیکھتے ہوئے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر ان گنت امن ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران علی ایڈووکیٹ امیر تحریک منہاج القرآن نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرفراز نیاری، راشد میر، رفعت اشفاق، سلیم چغتائی، رضوان بزمی، ابرار شاہ اور کثیر افراد نے شرکت کی۔

عمران علی نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک عزیز میں پرامن انقلاب آئے گا۔ اس وقت صرف ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہی حقیقی انقلاب کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ جس طرح ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں پرامن دھرنا منعقد ہو ا تھا، اس طرح ان کی قیادت میں ان شاء اللہ پرامن انقلاب بھی آئے گا۔ وطن عزیز کے حالات میں بہتری کے لئے منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد کی قیادت میں دن رات محنت کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ 2014 انقلاب کا سال ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top