عباس پور: منہاج ماڈل سکول کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول عباس پور کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالہ سے ایک نہایت پروقار اور خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قائد ڈے کی مناسبت سے مختلف ترانے پیش کیے اور اپنے قائد کی قومی وبین الاقوامی خدمات پر خوبصورت انداز میں تقاریر کیں، جس پر انہیں انعامات بھی دیئے گئے۔ منہاج ماڈل سکول کے پرنسپل محترم قاری محمد فاروق خان قادری نے عظیم قائد کے حالات زندگی اور دینی خدمات پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی۔ اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top